اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قم المقدس میں الصادق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شہادتِ علمدارِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی مناسبت سے ایک فکری سیمینار منعقد ہوا، جس میں جامعۃالزہراء، بنت الہدیٰ طالبات اور طلاب جامعۃ المصطفیٰ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

6 اکتوبر 2025 - 19:59

سیمینار سے حجت‌الاسلام سید مراد رضا رضوی اور حجت‌الاسلام سید مجتبیٰ سید سلیمانی نے خطاب کیا اور اپنے خطابات میں سیدِ مقاومتؒ اور شہدائے مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کیا، مؤکد کیا کہ سید حسن نصراللہؒ کی شہادت نے امتِ مسلمہ کے عزم و استقامت کو مزید مضبوط کیا ہے۔
الصادق فاؤنڈیشن کے رہنما حجت‌الاسلام سید شہزاد رضا نے ابنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تمام طالبات، طلاب، علمائے کرام اور ابنا نیوز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مقاومت کے پیغام کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہمارے لیے نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہی وقت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
حجت‌الاسلام سید شہزاد رضا نے مزید کہا کہ الصّادق فاؤنڈیشن قم کا بنیادی ہدف فکرِ امام خمینی ؒکو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور نظریہ ولایت فقیہ کی ترویج اور اِس کی آواز دنیا بھر تک پہنچانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha